۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ/ حماس نے جمعے کے روز دنیا بھر کے لوگوں سے ’طوفان الاقصیٰ ڈے‘ منانے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں اور جمعے کو یوم’طوفان الاقصیٰ ‘ منائیں۔

حماس نے فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے صیہونی حکومت کے خلاف حیران کن فوجی آپریشن "طوفان الاقصی" کی بے مثال کامیابی کے موقع پر جمعہ کو یوم طوفان الاقصیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے لیے آگے آئیں اور ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں ۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کا شکر ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ دنیا کو قابض صہیونی فوج کے مظالم کا علم ہو۔

حماس نے فلسطینیوں بالخصوص مغربی کنارے اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مظاہرے کریں اور قابض افواج کو اپنی زمینوں سے بے دخل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .